پنجاب کے بعد اب پشاور کے بڑے اسپتالوں میں بھی امراض قلب میں مبتلا مریضوں سے گھنائونا کھیل جاری رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔
Peshawar: Recovered the stunts in large of number from government and private hospitals
محکمہ صحت کے مطابق پشاور کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال لیڈی ریڈنگ اور ایک معروف نجی اسپتال رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ سے غیرقانونی اسٹنٹس کی بڑی مقدار برآمد کی گئی ہے جسے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ڈپٹی سیکریٹری ہیلتھ ابراہیم نے جیو نیوز کو بتایا کہ برآمد کئے گئے اسٹنٹس پر رجسٹریشن نمبر اور مینوفیکچرنگ ڈیٹ نہیں ہے، دونوں اسپتالوں کی انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔