پولیس کی حیات آباد ، یکہ توت اور سٹی سرکلر روڈ پر کارروائی ، 37 افراد کو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا
پشاور (یس اُردو) پشاور پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 127 افغانیوں سمیت تین سو کے قریب مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس نے رات گئے حیات آباد ، یکہ توت اور سٹی سرکلر روڈ پر سرچ آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران 300 کے قریب مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ حراست میں لئے گئے افراد میں غیر قانونی طور پر مقیم 127 افغان باشندے بھی شامل ہیں ۔ پولیس کے مطابق 37 افراد کو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا ہے ۔ گرفتار افراد کے کوائف چیک کئے جا رہے ہیں جبکہ مختلف قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو آج مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا