پشاور : شاور پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران نواحی علاقوں سے 68 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیاگیا۔
پولیس حکام کے مطابق متھرا اور ناصر باغ کے علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشنز کئے۔ لیڈیز پولیس کی مدد سے گھر گھر تلاشی لی گئی۔
جس دوران ایک افغان باشندے سمیت 68 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جن کے قبضے سے 5 پستول، 3 رائفلز، 2 مشین گنیں اور سینکڑوں کارتوس برآمد ہوئے۔ مشتبہ افراد کو متعلقہ تھانے منتقل کردیاگیاہے۔