پشاور: تہکال میں زائد العمر شخص نے 24 سالہ لڑکی کیلئے رشتہ بھیجا ، انکار پر لڑکی کو گھر کی دہلیز پر گولیاں مار دیں
پشاور میں شادی سے انکار پر یونیورسٹی کی 24 سالہ طالبہ کو اپنے ہی گھر میں قتل کردیا گیا ۔ یہ واقعہ پشاور کے علاقے تہکال میں پیش آیا ۔مبینہ قاتل خود کئی پوتوں کا دادا ہے جو عالیہ نامی 24 سالہ لڑکی سے شادی کا خواہشمند تھا جبکہ انکار پر طالبہ کو گھر کی دہلیز پر گولیوں سے چھلنی کر دیا۔ مقتولہ کی والدہ کا کہنا تھا میری بیٹی کو ظالم شخص نے قتل کردیا ہم کیسے رشتہ قبول کرلیتے ، وہ تو خود دادا بن چکا تھا۔عالیہ کے بھائی کے مطابق مبینہ قاتل کئی مرتبہ رشتہ بھیج چکا تھا تاہم آخری مرتبہ اس نے وعدہ کیا تھا وہ دوبارہ رشتہ نہیں بھیجے گا ۔ پولیس کے مطابق مبینہ قاتل کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے لیکن تاحال گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔