پشاور کے علاقے حیات آباد میں فرنٹیئر کور کی گاڑی پر خودکش حملے میں 2 سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔
Peshawar: Suicide attack on the Frontier Corps, 2 soldiers martyred
ذرائع کے مطابق خودکش حملہ اس وقت ہوا جب فرنٹیئر کور کی گاڑی کی حیات آباد کے باغ ناران کے قریب سے گزر رہی تھی۔
ایس پی کینٹ عمران ملک کے مطابق دھماکے میں 2 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منقتل کیا، جبکہ سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ پشاور: فرنٹیئر کور کی گاڑی پر خودکش حملہ،2 اہلکار شہید