counter easy hit

پشاور: ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی کوشش، پولیس نے 7 کو گرفتار کر لیا

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹروں نے او پی ڈی بند کرنیکی کوشش کی تو پولیس سے ہاتھا پائی ہوگئی ،

Peshawar: Young doctors' strike effort, police arrest to 7

Peshawar: Young doctors’ strike effort, police arrest to 7

پشاور: حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں ینگ ڈاکٹرز کی او پی ڈی بند کرانےکی کوشش ناکام بنا دی گئی ، پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی میں سات ڈاکٹروں کو حراست میں لے لیا گیا ۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ایم ٹی آئی ایکٹ میں تبدیلی ، اور الائونسز نہ دیئے جانے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ، ہڑتالی ڈاکٹروں نے احتجاج کرتے ہوئے او پی ڈی کی تالہ بندی کی کوشش کی جس پر پولیس نے انہیں روک دیا ، اس کے بعد پولیس اور ڈاکٹروں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی ۔ نوبت لاٹھی چارج تک پہنچ گئی ، پولیس نے ہسپتال میں مظاہروں پر پابندی کی خلاف ورزی پر سات ڈاکٹروں کو حراست میں لے لیا ۔ ہڑتالی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کو ایم ٹی آئی ایکٹ میں ترامیم کی کسی صورت میں اجازت نہیں دی جائے گی ۔ ہسپتال کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھی ہٹایا جائے ۔ گرفتاریوں کے باوجود ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج جاری رکھا۔ واقعے کے بعد پولیس کی مزید نفری تعینات کردی گئی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website