پشاور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ نمبرون فرنچائز پشاور زلمی کا ایک اور بڑا اعلان ، پشاور زلمی نے زلمی فاؤنڈیشن کے تحت ملک بھر میں نوجوانوں کو سرگرم رکھنے کے لیے زلمی فورس پروگرام لانچ کردیا، پورے پاکستان سے طلبا اور طالبات www.ZalmiForce.com سے رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔پشاور زلمی نے زلمی فاؤنڈیشن ، گلوبل زلمی لیگ ،زلمی
اسکول لیگ، زلمی مدرسہ لیگ کی کامیابی کے بعد زلمی فورس پروگرام کا اعلان کردیا ۔ زلمی فورس پروگرام کے تحت پاکستان بھر میں نوجوانوں کو جہاں ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جارہا ہے وہیں مختلف سماجی ، فلاحی اور کھیلوں کے مقابلوں سمیت انسداد پولیو ، انسداد منشیات کی آگاہی مہم سمیت سیمینارز اور متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائیگا ۔پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ www.Zalmiforce.com کی ویب سائٹ کے ذریعے پہلے مرحلے میں پاکستان بھر میں تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ممبر سازی مہم شروع کی جارہی ہے۔ اس ویب سائٹ کے ذریعے نوجوان طلبا اور طالبات ممبر سازی کے بعد اپنے شہر کی مقامی زلمی فورس اور اس کے ذریعے سنٹرل زلمی فورس پلیٹ فارم سے منسلک ہوجائیں گے، اس پلیٹ فارم کے ذریعے نوجوانوں کو ان کے شہروں میں کھیلوں ، سماجی ، فلاحی اور مختلف آگاہی پروگرامز کا حصہ بنایا جائےگا ۔کسی بھی ملک کی تعمیر اور ترقی میں نوجوانوں کا کردار ہمشہ سے ہی اہم ہوتا ہے۔ پاکستان ان خوش نصیب ممالک میں ہے جہاں یوتھ میں بےپناہ قابلیت اور اپنے وطن کے روشن ترقی کے لیے عظیم جزبہ موجود ہے۔ آئیں اور تبدیلی کے اس سفر میں ہمارے ساتھ @ZalmiForce کا حصہ بن کر اپنے ملک کی خدمت کریں۔ پشاور زلمی گلوبل زلمی لیگ کے ذریعے بین الاقوامی شناخت اور تیس سے زائد غیر ملکی زلمی کلبز کی حامل پاکستان کی واحد اسپورٹس فرنچائز ہے اور اب زلمی فورس کی بدولت زلمی فاؤنڈیشن کے ذریعے پشاور زلمی پاکستان کے تمام شہروں میں اپنا منفرد پلیٹ فارم قائم کررہی ہے جس کا مقصد نوجوان طلبا اور طالبات کو صلاحیتوں کے اظہار اور نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کا موقع فراہم کرنا ہے ،اس پروگرام کے تحت باصلاحیت طلبا کو زلمی فورس پروگرام میں لیڈر شپ رولز بھی دئیے جائیں گے ۔