سانحہ شگئی پجگی روڈ پر پیش آیا ، تمام افراد کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا
پشاور (یس اُردو) پشاور کے نواحی علاقے متھرا شگئی میں شادی کا گھر ماتم کدے میں تبدیل ہوگیا ۔ کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے دولہے کا باپ ، بھائی اور دو کزن جاں بحق ہوگئے ۔ دلخراش واقعہ متھرا کے علاقے شگئی میں پیش آیا ۔ بدقسمت شمشیر بڑے ارمان سے رات کو بیٹے کی بارات لایا ۔ گھر میں مہمان ہونے کی وجہ سے شمشیر ، اس کا کمسن بیٹا اور بھتیجا اور بھانجا بیٹھک میں سوگئے ۔ رات کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث ساتھ والے کمرے میں جنریٹر لگایا گیا جو ساری رات چلتا رہا ۔ جنریٹر کا زہریلا دھواں بیٹھک میں جمع ہوگیا جس سے شمشیر ، اس کا بارہ سال کا بیٹا قرار ، تیرہ سال کا بلال اور پندرہ سالہ واجد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے ۔ گھر والوں کو اندوہناک واقعے کا صبح اٹھنے پر پتہ چلا ۔ ایک ہی خاندان کے چار افراد کی ہلاکت پر شادی کے گھر میں ماتم مچ گیا ۔ واقعہ کی اطلاع پر اہل علاقہ بھی بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئے اور ہر آنکھ اشکبار نظرآئی