اسلام آباد(ایس ایم حسنین)مولانا فضل الرحمان کا جمعیت علمائے اسلام کا نام استعمال کرنا خلاف آئین، الیکشن کمیشن میں مولانا فضل الرحمن کو جمعیت علمائے اسلام کا نام استعمال کرنے سے روکنے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔ الیکشن کمیشن میں درخواست شجاع الملک نے دائر کی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت جے یو آئی ف کے نام سے رجسٹرڈ تھی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جے یو آئی ف کو الیکشن کمیشن نے الگ انتخابی نشان الاٹ کیا تھا، موقف سنے بغیر فضل الرحمان کی پارٹی کو جے یو آئی کا نام استعمال کرنے دیا گیا۔ درخواستگزار نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں قانونی نقاط مدنظر نہیں رکھے، الیکشن کمیشن تمام فریقین کو سن کر تعین کرے جے یو آئی پاکستان کونسی ہے۔