counter easy hit

سانحہ ماڈل ٹاؤن:رپورٹ منظرعام پرلانےکےفیصلہ کے خلاف اپیل دائر

Petition, filed, against, exploration, of, Model, Town, incident, report, publically پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ہے۔صوبائی وزیرقانون رانا ثنااللہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کے فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کی گئی ہے۔اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ معاملہ لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ میں زیر سماعت ہے ، سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہورہائیکورٹ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کی درخواستوں پر مختصر فیصلہ سناتے ہوئے سانحہ کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانےکا حکم دیا تھا۔درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت انکوائری رپورٹ دی جائے اور جسٹس باقر نجفی کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ منظرعام پر لائی جائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website