counter easy hit

سپریم کورٹ: شراب خانے کھلوانے کے لیے درخواست دائر

اسلام آباد: سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے ایک ماہ کے لیے شراب خانوں کو بند کرنے کے احکامات کے خلاف شراب خانوں کے مالکان نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔سندھ ہائی کورٹ نے رواں ماہ 2 مارچ کو ایک بار پھر سندھ بھر میں موجود 120 شراب خانوں کو ایک ماہ کے لیے بند کرکے شراب فروخت سے متعلق مکینزم کی رپورٹ طلب کرلی تھی۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی سندھ ہائی کورٹ نے گزشتہ برس کے آخر میں سندھ بھر کے شراب خانوں کو بند کردیا تھا، جس پر شراب خانوں کے مالکان نے سپریم کورٹ میں درخواست داخل کی تھی۔سپریم کورٹ نے شراب خانوں کے مالکان کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے شراب خانے کھولنے کا حکم دیتے ہوئے کیس واپس سندھ ہائی کورٹ بھیج دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شراب فروخت کا مکینزم بنانے تک شراب خانے بند کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے 2 مارچ کو سماعت کے دوران صوبائی حکومت اور پولیس کے محکمہ ایکسائز سے سوال کیا کہ شراب کس مکینزم کے تحت فروخت کیا جارہا ہے، جس پر متعلقہ حکام عدالت کو تسلی بخش جواب نہیں دے پائے تھے۔عدالت نے شراب خانوں کو ایک ماہ کے لیے بند کرکے شراب کی فروخت سے متعلق مکینزم بنانے کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔اخبار کی رپورٹ کے مطابق سندھ بھر کے 10 شراب خانوں کے مالکان نے سپریم کورٹ میں داخل کرائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ شراب خانوں کو بند کرنے کے سندھ ہائی کورٹ کے احکامات فوی طور پر معطل کیے جائیں۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وہ ٹیکس دہندگان ہیں اورقانونی طور پر کاروبار کرتے ہیں، شراب خانوں کو بند کرنے سے انہیں مالی نقصان ہو رہا ہے۔شراب خانوں کے مالکان کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اگر سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کو معطل نہیں کیا گیا تو مالکان کو بھاری مالی نقصان پہنچے گا۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا سندھ بھر کے شراب خانے کھولنے کا حکم

سپریم کورٹ میں درخواست داخل کرنے والے شراب خانوں میں میسرز کوہستان وائن شاپ، آزاد وائن شاپ، مہران وائن شاپ، ارجن وائن ایجنسی، مزدہ ٹریڈنگ، ماسٹر وائن شاپ، سندھ وائن شاپ، لکی اینڈ کمپنی، گڈ لک وائن شاپ اور لونگ مل وائن شاپ شامل ہیں۔اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے گزشتہ برس 27 ستمبر کو مسلم آبادی اور اسکولز کے قریب شراب خانوں کے 2 کیسز میں سندھ بھر کے شراب خانوں کو بند کرنے کا حکم دیا تھا، جسے بعد ازاں سپریم کورٹ نے 23 نومبر 2016 کو کالعدم قرار دیا تھا۔بعد ازاں سندھ بھر میں شراب خانے کھل گئے تھے، مگر ڈیڑہ ہفتہ قبل سندھ ہائی کورٹ نے شراب کی فروخت سے متعلق کوئی مکینزم نہ بنانے کی بناء پر ایک بار پھر شراب خانوں کو ایک ماہ تک بند کرکے مکینزم بنانے کا حکم دیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website