اسلام آباد(ایس ایم حسنین) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 79 پیسے کمی کی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 69 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 101 روپے 43 پیسے ہو گئی ہے. اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 86 پیسےفی لیٹر جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے 29 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجےسے ہو گا۔