counter easy hit

صنعتکاروں کا حکومت سے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی کا مطالبہ

petrol by Rs 10 Demand reduction

petrol by Rs 10 Demand reduction

ٹرانسپورٹ اور انڈسٹری میں ڈیزل اور پٹرول کا استعمال زیادہ ہے ، ان دونوں کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف مل سکتا ہے :تاجر رہنما
کراچی (یس اُردو) صنعتکاروں نے حکومت سے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی کا مطالبہ کردیا ۔ ایف پی سی سی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے اور پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے جبکہ مٹی کے تیل میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی جائیں ۔ ایف پی سی سی آئی کا مزید کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ اور صنعتوں میں پیٹرول اور ڈیزل کا استعمال 85 فیصد ہے ۔ اگر حکومت ان دونوں مصنوعات کی قیمتوں میں توقعات کے مطابق کمی کر دے تو عوام کو مہنگائی میں کمی کی صورت میں کچھ ریلف مل جائے گا ۔