پشاور ……پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پشاور میں اکثر پیٹرول پمپوں پر پیٹرول نایاب ہوگیا، پیٹرول نہ ملنے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پیٹرول کی قیمت تو کم ہوگئی لیکن قیمت کم ہونے کا فائدہ عوام کو تب ہی پہنچتا ۔جب سستاپیٹرول دستیاب بھی ہو، شہر کے اکثر پیٹرول پمپ خشک ہوگئے ۔پٹرول نہ ملنے سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہواہے۔شہر کے جن پیٹرول پمپ پر تیل دستیاب ہے وہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتیں کم ہونے کی خبر پھیلتے ہی اسٹاک ختم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور نیا آرڈر فوری طور پرنہیں دیا جاتا۔پشاور میں قائم سرکاری تیل ڈپوکی انتظامیہ کے مطابق اسٹاک موجود ہے ۔ جتنے آرڈرز ملے ہیں سپلائی معمول کے مطابق کی جارہی ہے۔