فیصل آباد (یس ڈیسک) پٹرول اور گیس کی کمی کی کے بعد بجلی شارٹ فال بھی بڑھ گیا ہے اور فیصل آباد ریجن کے آٹھوں اضلاع کے لئے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دوگنا کر دیا گیا ہے۔
فیسکو ذرائع کے مطابق بجلی شارٹ فال اچانک زیادہ ہونے کی وجہ سے فیسکو کے زیر انتطام اضلاع فیصل آباد ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، چنیوٹ، خوشاب، میانوالی اور بھکر کے لئے بجلی بندش کا دورانیہ چار سے چھ گھنٹے کی بجائے اب 8 سے 12 گھنٹے تک بڑھا دیا گیا ہے۔
صنعتوں کے لئے بھی بجلی بندش کا دورانیہ دو گھنٹے بڑھا کر 6 گھنٹے کر دیا گیا ہے اور شہری علاقوں میں ہر ایک گھنٹے بعد ایک گھنٹے کے لئے بجلی بند کرنے کے شیڈول پر عمل شروع ہو چکا۔