کراچی( ویب ڈیسک ) برطانوی خام تیل سستا ہو کر 18 ماہ کی کم ترین سطح پرپہنچ گیا اور اس دورانئے میں ریٹس 50ڈالر نیچے آگئے ہیں۔ پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل 4 روپے سستا ہونے کا امکان ہے۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے جس سے پاکستان میں بھی تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کی توقع ہے۔ برطانوی خام تیل 18 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا جس کے بعد اس کی 49 ڈالر 80 سینٹس پر ٹریڈ ہونے لگی۔ گزشتہ دو روز کے دوران امریکی خام تیل 4 ڈالر سستا ہوا۔امریکی خام تیل 42 ڈالر 80 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہور ہا ہے، برطانوی خام تیل کی قیمت میں 50 سینٹ کمی کے بعد دو روز میں برطانیوِی خام تیل 5 ڈالر فی بیرل سستا ہوا ۔