counter easy hit

ملک بھر میں پٹرول سستا ہونے کا امکان۔۔۔

Petrol is likely to be cheap throughout the country ...

لاہور (ویب ڈیسک) پیٹرول سستا ہونے والا ہے؟ مہنگائی کی چکی میں پس رہی عوام کیلئے اچھی خبر، پاکستان کو سعودی عرب سے ادھار تیل کی فراہمی کا آغاز ہوگیا، اسی باعث رواں ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، جبکہ اگلے ماہ سے ممکنہ طور پر قیمتوں میں کمی کی جا سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے ادھار تیل کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب سے ادھار تیل کی فراہمی کے آغاز کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ اوگرا نے رواں ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سفارش کی تھی، تاہم حکومت کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ جبکہ اب سعودی عرب سے ادھار تیل کی فراہمی کے آغاز کے باعث اگلے ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا بھی امکان ہے۔ واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کے بوجھ میں کمی کیلئے 9 ارب ڈالرز کا ادھار تیل فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سعودی ولی عہد نے یہ اعلان دورہ پاکستان کے دوران کیا تھا۔ اب بتایا گیا ہے کہ 3 ارب ڈالرقسط وار قرض کے بعد سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی امداد کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔ پاکستان کو سعودی عرب سے موخر ادائیگی کی بنیاد پر تیل کی فراہمی رواں ماہ سے شروع ہوگئی ہے۔ سعودی سفارتخانے کے مطابق پاکستان سعودی عرب سے ماہانہ 275 ملین ڈالرز کا تیل رواں ماہ سے درآمد کرے گا۔ موخر ادائیگی پر تیل کی فراہمی کا سلسلہ تین سال تک جاری رہے گا، تیل کی مجموعی لاگت 9.9 ارب ڈالرز ہوگی۔ یہ بھی واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں سعودی عرب نے پاکستان کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کیا تھا، موخر ادائیگیوں کی بنیاد پر تیل کی درآمد اس سے الگ ہے۔ جبکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بیس ارب ڈالرز کے معاہدے بھی کیے گئے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website