اسلام آباد (یس ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ عوام کشمکش میں ہیں کہ وزیراعظم کو پٹرول کی قیمتیں کم کرنے پر مبارکباد دیں یا جی ایس ٹی میں اضافہ پر انکی مذمت کریں؟
وزیراعظم کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کی بازگشت بھی نہیں تھمی تھی کہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس میں دوسری بار اضافہ کر دیا۔ انہوں نے وزیراعظم اور ایف بی آر کی شعبدہ بازی کی مذمت کی اور کہا کہ پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں کمی اور سیلز ٹیکس میں اضافہ منافقت اور عوام سے مذاق ہے۔