لاہور (یس ڈیسک) ایسے وقت میں جب ہر جانب پیٹرول کی قلت کا واویلا ہے اور لوگوں کی زندگی مشکل ہوکررہ گئی ہے، وہاں کچھ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو اس میں سے بھی مثبت پہلو تلاش کر لیتےہیں۔ پیٹرول کے بحران سے سب ہی پریشان ہیں۔ کہتے ہیں ضرورت ایجاد کی ماں ہے۔ ایسا ہی کیا لاہور کے اخترعباس نے جو 2 گاڑیوں کے مالک اورصاحب حیثیت ہیں۔
ہاتھ پر ہاتھ دھرنے کے بجائے، سائیکل نکالی اور دفتر کیلئے رخت سفر باندھا،جان پہچان والے حیران رہ گئے، لیکن کام تو کرنا تھا۔اختر عباس کا کہنا کہ پٹرول کی قلت کے منفی پہلو اپنی جگہ، لیکن اسی بہانے ماضی کی یادیں تازہ کیں، فریش بھی محسوس کیا، سائیکل چلانا صحت کیلئے بھی اچھا ہے۔ کہتے ہیں وقتی مشکل کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے بجائےحل نکالا جائے تو مشکلیں آسان ہو جاتی ہیں۔