counter easy hit

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی۔۔۔۔ شہریوں کا دل خوش کر دینے والی خبر

PETROLEUM, PRICES, DECREASED, IN, INTERNATIONAL, MARKET, AND, WILL, BE, ACCORDINGLY, IN, PAKISTAN, ABDUL HAFEEZ SHEIKH

اسلام آباد(ویب ڈیسک)حکومت نے آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ دیدیا ۔تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو تو عوام کو فائدہ پہنچے ،ان کا کہناتھا آئندہ ماہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے امکانات ہیں ۔

ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے مزید بتایا کہ سٹاک مارکیٹ میں 9 فیصد اضافہ ہوا، بہت عرصہ بعد ملکی برآمدات بڑھیں، کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ میں بھی بہت واضح کمی آئی ہے،ان کا کہناتھا وزیراعظم عمران خان نے تمام بڑے منصوبوں کو مستقل بنیادوں پر مانیٹر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حکومت نے ملک کے کمزور طبقے کے لیے بجٹ میں 192 ارب روپے رکھے ہیں، حکومت نقد رقوم کی ترسیل اور صحت کارڈ جیسے منصوبے تیز کرنا چاہتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دیکھا گیا کہ بجٹ میں رکھی گئی رقوم کے فوائد عام آدمی تک کیسے پہنچیں، ترقیاتی پروگرام کے لیے بجٹ میں 950 ارب روپے رکھے گئے ہیں، ترقیاتی منصوبوں سے عوام کی زندگیوں پر مثبت اثر اور نوکریاں پیدا ہوںگی، وزیراعظم نے بڑے منصوبے جلد مکمل کرکے فوائد عوام تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے تمام بڑے منصوبوں کو مستقل بنیادوں پر مانیٹر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حکومت نے ملک کے کمزور طبقے کے لیے بجٹ میں 192 ارب روپے رکھے ہیں، حکومت نقد رقوم کی ترسیل اور صحت کارڈ جیسے منصوبے تیز کرنا چاہتی ہے۔مشیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ میں غریبوں کی سبسڈی کے لیے 262 ارب روپے رکھے گئے ہیں، حکومت چاہتی ہے کہ معیشت میں مزید بہتری آئے تاکہ کاروباری طبقے کا اعتماد بحال ہو، معیشت کی بہتری کے لیے حکومتی اقدامات کے اثرات سامنے آنا شروع ہوچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سٹاک مارکیٹ میں 9 فیصد اضافہ ہوا، بہت عرصہ بعد ملکی برآمدات بڑھیں، کرنٹ اکائونٹ خسارہ میں بھی بہت واضح کمی آئی ہے۔

ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں واضح کمی کو ایک بڑی کامیابی قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ برآمدات و ترسیلات زر بڑھا کر اور درآمدات کم کرکے بیرونی ناہمواریوں میں کمی کی حکومتی کوششیں باور ثابت ہورہی ہیں۔عمران خان نے لکھا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 6 ارب ڈالر کم ہوا جبکہ رواں برس جولائی کا خسارہ گزشتہ سال کے جولائی کے مقابلے میں 73 فیصد یا ڈیڑھ ارب ڈالر کم ہے، جو یقیناً ایک بڑی کامیابی ہے۔خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73 فیصد کی بڑی کمی آئی۔مرکزی بینک نے بتایا تھا کہ مالی سال 19-2018 کے جولائی میں مالی خسارہ 2 ارب 13 کروڑ ڈالر تھا جو رواں مالی سال کے اسی ماہ میں 72.81 فیصد کم ہو کر 57 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک آگیا۔ساتھ ہی کہا گیا تھا کہ جاری مالی خسارے میں کمی کا رجحان 19-2018 میں بھی دیکھا گیا تھا، جب خسارہ مالی سال 2018 کے 19.8 ارب ڈالر کے مقابلے میں 31 فیصد کم ہو کر 13.58 ارب ڈالر پر آگیا تھا۔واضح رہے کہ مالی خسارے میں کمی سے حکومت کو یقینی طور پر ریلیف ملے گا جو اسے پورا کرنے کے لیے ڈونر ایجنسیوں، کمرشل بینکوں اور دوست ممالک سے قرضے لے رہی تھی۔اس خسارے میں بڑے پیمانے پر کمی کی سب سے بڑی وجہ درآمدات کو روکنے کے لیے حکومتی اقدامات ہیں۔ماہرین معاشیات کا کہنا تھا کہ اگر ملک مالی سال 2020 میں جاری مالی خسارہ کم کرکے ایک ہندسے میں لے آتا ہے تو صورتحال حکومت کے قابو میں آجائے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website