counter easy hit

پیٹرولیم قیمتوں میں کمی، دال اور چینی کے دام اوپر

Petroleum prices

Petroleum prices

لاہور……….پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی تو ہو گئی لیکن لاہور میں دالوں اور چینی پر اس کا الٹا اثر ہوا۔ ان کی قیمتوں میں 20 سے پچاس روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا۔ ہول سیل ڈیلرز کہتے ہیں کہ پیداوار ہی نہیں تو قیمتیں کیسے کم ہوں۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ چیزیں سستی ہوتیں لیکن لاہور میں دالوں اور چینی کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ دال چنا 100 روپے فی کلو، ثابت مسور 150،دال ماش 250 ، کالے اور سفید چنے 100 روپے فی کلو فروخت ہونے لگے جبکہ چینی کی قیمت 62 روپے فی کلو۔تاجر کہتے ہیں کہ دالوں کی سپلائی کم اور ڈیمانڈ زیادہ ہے۔شہری دالوں کی قیمتیں بڑھنے پر سیخ پا۔ کہتے ہیں کہ گوشت تو ویسے ہی قوت خرید میں نہیں، اب دال بھی چھینی جا رہی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ہول سیل دکانوں پر نرخ نامے چسپاں ہیں، لیکن دکاندار قیمت اپنی مرضی کی وصول کرتے ہیں، ضلعی انتظامیہ اس بات کا نوٹس لے۔