counter easy hit

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے سات روپے کمی کی سفارش

Petrol

Petrol

اسلام آباد : عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی پر اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے سات روپے کمی کی سفارش کر دی ہے۔

اوگرا کی طرف سے وزارت خزانہ کو بھجوائی گئی سمری میں تجویز کیا گیا ہے کہ یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 7 روپے کمی کر دی جائے۔

اوگرا کی طرف سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 15 پیسے فی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 50 پیسے ۔ لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں6

روپے 50پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 7روپے10پیسے اور ہائی اوکٹین کی قیمت میں 7 روپے 20 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔