کراچی (یس ڈیسک) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پربار بارٹیکس لگانا انتہائی ناانصافی ہے، پیٹرول، گیس اور بجلی نہیں لیکن ٹیکسوں کی بہار آئی ہوئی ہے، حکومت ایک ہاتھ سے فائدہ دے کر دوسرے ہاتھ سے واپس لے کر عوام کو بے وقوف نہ بنائے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں پیٹرول، گیس اور بجلی نہیں مگر ٹیکسوں کی بہار آئی ہوئی ہے، کیا حکومت کا کام صرف ٹیکس لگانا ہی رہ گیا ہے؟ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عوام سے مزید نا انصافی نہیں ہونے دیں گے، قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں عوام کے ساتھ کی گئی نا انصافی کا حساب لیں گے۔