counter easy hit

پی ایف یو جے ورکرز کے صدر پرویز شوکت کا ویج بورڈ ایوارڈ میں الیکٹرانک میڈیا کو شامل کرنے کا مطالبہ

میں نے سپریم کورٹ میں بھی الیکٹرانک میڈیا کو ویج بورڈ میں شامل کرنے کے لٸے پٹیشن داٸر کی تھی جس پر سپریم کورٹ کی ویج بورڈ میں الیکٹرانک میڈیا کو شامل کرنے کی ڈاٸریکشن موجود ہے ہمارا یہ مطالبہ ہے ویج بورڈ میں الیکٹرانک میڈیا کو شامل کیا جاٸے الیکٹرانک میڈیا کے ساتھی بھی ویج بورڈ میں شامل ہو جاٸیں گے اور ان کو بھی ویج بورڈ قانون کے مطابق اپنا حق اور تنخواہیں ملے گی پرویز شوکت
اسلام آباد میں آج ویج ایوارڈ کے سلسلے میں ہونے والی میٹنگ میں پی ایف یو جے ورکرز کے صدر پرویز شوکت اور سیکرٹری جنرل راجہ ریاض نے شرکت کی جس میں معاون خصوصی برائے میڈیا فردوس عاشق اعوان نے عبوری ویجز کا اعلان کیا اس موقع پر پی ایف یو جےورکرز کے صدر پرویز شوکت نےعبوری ویجزکو ناکافی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیاکہ ویجز میں مزید اضافہ کیا جائے کیونکہ گزشتہ 18 سال سے مہنگائی کے تناسب سے میڈیا ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے ورکرز راجہ ریاض نے کہا کہ نیوز پیپرز ایمپلائز کنڈیشن آف سروسز ایکٹ میں ترمیم کرکے ‘نیوز پیپر’ کی جگہ ‘میڈیا’ کا لفظ شامل کیا جائے تاکہ الیکٹرانک میڈیا کے تمام ورکرز کی ملازمتوں کو تحفظ مل سکے اور ان کی تنخواہوں و دیگر مراعات کو ویج بورڈ کے دائرہ کار میں شامل کیا جا سکے جس پر فردوس عاشق اعوان نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترمیم ہونی چاہئے اس موقع پرچئرمین ویج بورڈ جناب جسٹس حسنات بھی موجود تھے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website