ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس )NTSٹیسٹ آوٹ سلیبس آنے پر پی ایچ ڈی گولڈ میڈلسٹ طلبہ چالیس فیصد سے زائد نمبر نہ لے سکے طالب علموں اور والدین میں تشویش ، نمبروں میں رعایت یا دوبارہ امتحان لینے کا فیصلہ کیا ہے NTSافسران ۔تفصیلات کے مطابق 9ویں گریڈ کی ,514 14ویں گریڈ کی 102 ، 16ویں گریڈ کی 60اور AEOکی 32آسامیوں کے لیے ضلع ننکانہ میں 12000سے زائد طالب علموں نے چند روز قبل NTSکا امتحان دیا ان 708آسامیوں کے لیے تقریبا 2ہزار طباء بمشکل 50سے 60فیصد نمبر حاصل کر سکے ہیں میرٹ سے کم نمبر لینے والوں میں پی ایچ ڈی گولڈ میڈ لسٹ اور ایم فل کے طالب علم بھی شامل ہیں طلبہ نے اپنے خیالات کا اظہا ر کر تے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپ ، سولر پینل اور سکالر شپ لینے والے طالب علموں کے لیے سی ایس ایس کا امتحان دینا آسان ہے کیونکہ اس کے سلیبس کا علم ہو تا ہے جبکہ NTSپیپر بنانے والے افسران وزیر اعلی پنجاب کی تمام محنت پر پانی پھیرنا چاہتے ہیں جو انہوں نے پنجاب کے طالب علموں پر کر کے ان کے دلوں میں جگہ بنائی تھی پروفیسر کوکب و دیگر تعلیمی شعبوں کے ماہرین نے بتایا کہ ایم ایس سی بائیو کے طلبہ کا ا یم ایس سی میتھ سے کیا تعلق ہے ایسے ہی بے تکے سوالا ت جو مکمل آوٹ سلیبس ہیں سے کوئی طالب علم میرٹ پر کیسے آئے گا دلچسپ بات یہ ہے کہ امتحان دیکر نکلنے والے ہر طالب علم کی زبان پر یہ الفاظ تھے کہ قسمت ہو گی تو پاس ہو جائیں گے اس سلسلہ میں این ٹی ایس کے اعلی حکام سے رابطہ پر انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے یا امتحان دوبارہ ہو گا یا نمبروں میں رعایت دی جائے گی جس پر طالب علموں نے طنزیہ کہا کہ 475روپے فیس فی طالب علم تو ہم نے پہلے ہی جمع کروائی تھی جس سے حکومت کو ریونیو کی مد میں کروڑوں روپے موصول ہواکیا حکومت ہمار ا خون نچوڑ کر اپنا بجٹ پورا کرنا چاہتی ہے ضلع ننکان کے سینکڑوں طالب علموں و تعلیمی شعبوں کے ماہرین اور سماجی رہنماؤں نے وزیر اعلی پنجاب سے اس تعلیم کش NTSٹیسٹ کو آئندہ سے مخصوص سلیبس میں کرنے اور موجودہ ٹیسٹ دینے والے طلبہ کو نمبروں میں رعایت دینے کی اپیل کی ہے ۔