فلپائن میں سمندری طوفان کے باعث تین افراد ہلاک ہو گئے ۔ طوفانی ہواؤں سے درخت اکھڑ گئے ۔ سات صوبوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہونے سے لاکھوں افراد متاثر ہیں۔
منیلا: (ویب ڈیسک) فلپائن میں آنے والے طوفان سے تین افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ طوفانی ہوا کی رفتار 170 سے 180 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ تیز ہواؤں کے سبب کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ سات صوبوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔ متاثرعلاقوں سے تقریبا ساڑھے سات لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ خراب موسم کے پیش نظر تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں ۔ فلپائن کو ہر سال شدید نوعیت کے سمندری طوفانوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ رواں برس اکتوبر میں آنے والے طوفان کے باعث 54 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں بے گھر ہو گئے تھے۔