counter easy hit

پُھلروان رو ڈ کا ترقیاتی کام تو مکمل ہو چکا

Phlruan de

Phlruan de

گجرات( صغیر احمد قمر )پُھلروان رو ڈ کا ترقیاتی کام تو مکمل ہو چکا پر تاحال نالیوں پر لوہے کے جنگلے اورروڈپرسٹریٹ لائٹس نصب نہ کی جا سکی۔ حاجی ناصر محمود نوٹس لیں۔تفصیلات کے مطابق عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ ہر رو ز پُھلروان رو ڈ پر سے بے شمار گاڑیاں گزر تی ہیں پر جب دوگاڑیوں کا کراس ہونے لگے تو لا زماًکوئی نہ کوئی ایک گاڑی نالی پر سلیب نہ ڈلنے کی وجہ سے نالی میں جا گرتی ہے ،اس طرح بے شمار گاڑیوں کو نقصان پہنچتا ہے اور ڈرائیور کو گاڑی نکالنا مصیبت بن جا تا ہے ۔روڈ کا ترقیاتی کام مکمل ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ پُھلروان روڈ پر جہاں جہاں گلیاں ہیں اُن کے نزدیک سپیڈ بریکر ،نالیوں پرلوہے کے جنگلے اور جگہ جگہ سٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں تا کہ عوام کی جو پریشانی رہ گئی ہے اُنہیں بھی دور کیا جائے