فیصل رضا عابدی کے بھائی مصطفیٰ رضا عابدی نے الزام عائد کیا ہے کہ فیصل رضا عابدی کے خلاف ناجائز مقدمات بنائے جارہے ہیں، برآمد کیا گیا اسلحہ لائسنس یافتہ تھا، ان کے پاس 4 ہتھیار تھے، پانچواں اسلحہ ناجائزدکھا گیا ۔
مصطفیٰ رضا عابدی کراچی پریس کلب میں مجلس وحد ت المسلمین کے ناصر شیرازی اور سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور رینجرزسے تعاون کیا اورگھر کی تلاشی بھی کرائی۔
دوسری جانب فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کے خلاف مجلس وحدت المسلمین کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے ۔