counter easy hit

پی ٹی آئی پہلے ہی قوم کو آگاہ کرچکی ہے کہ نوازشریف لندن سے سمارٹ فون پرحکومت کریں گے،خان عبدالمناف خان ایڈووکیٹ

phone from London,

phone from London,

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر خان عبدالمناف خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پہلے ہی قوم کو آگاہ کرچکی ہے کہ نوازشریف لندن سے سمارٹ فون پرحکومت کریں گے تواب اس کاوقت آگیا ہے جو اپنے ملک میں بیٹھ کراچھی حکومت نہیں کرسکتے وہ سات سمندرپاربیٹھ کرکیا خاک کریں گے۔اخبارات کی اطلاعات کے مطابق وزیراعظم میاں نوازشریف بستر علالت سے ویڈیولنک پرامورمملکت انجام دیں گے اورملک میں گڈگورننس کادوردورہ ہوگا۔میاں نوازشریف کالندن میں قیام غیرمعینہ مدت کیلئے طویل ہوگیا ہے جبکہ پاکستان میں کوئی وزیراعظم کے آئینی اختیارات استعمال نہیں کرسکتا۔اپنے ایک بیان میں خان عبدالمناف خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ میاں نوازشریف کسی کوشریک اقتدارتودرکنار شریک اختیار بھی نہیں کرتے۔میاں نوازشریف شروع سے بیرونی فیصلوں کی پاسداری کرتے رہے ہیں اب بیرون ملک بیٹھ کرپاکستان کی قسمت کے فیصلے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کے پاکستان میں ہونے یانہ ہونے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔اگرپاکستان تین برسوں سے وزیرخارجہ کے بغیرچل سکتا ہے توچنددنوں یامہینوں تک وزیراعظم کے بغیر بھی چل سکتا ہے۔ میاں نوازشریف کی بیماری کوزیادہ اچھالناپاکستان ،جمہوریت اورخود ان کے حق میں بہترنہیں مگرحکمرانوں کویہ بات کون سمجھائے۔کاش حکمرانوں نے اپنے ملک میں جدید ہسپتال بنائے ہوتے توجہاں ان کااورہمارے ہم وطنوں کوعلاج ہوپاتا ۔