امریکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق قانون کے باوجود امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی نے امریکی شہریوں کے فون کی جاسوسی کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔
ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس کی رپورٹ کے مطابق کانگریس کی جانب سے 2015 میں نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے اختیارات میں کمی کے قانون کی منظوری کے باوجود ادارے نے امریکی شہریوں کے فون ریکارڈ جمع کرنے کا عمل جاری رکھا۔ رپورٹ کے مطابق این ایس اے نے سن2016 کے دوران15 کروڑ 10 لاکھ سے زائد امریکی شہریوں کے فون کا ریکارڈ جمع کیا۔
وفاقی عدالت کی جانب سے ادارے کو صرف42 ایسے مشتبہ افراد کے فون کی جاسوسی کی اجازت دی گئی تھی، جن پر دہشت گرد ہونے کے شبہات تھے۔