سنی لیونی (انگریزی: Sunny Leone, لیونی کو لیون اور لیونے بھی پڑھا جاتا ہے) (پیدائش 31 مئی 1981 بطور کرنجیت کور ووہرا) کینیڈا سے تعلق رکھنے والی اداکارہ، کاروباری شخصیت، ماڈل اور فحش اداکارہ ہے۔ اسے 2003 میں پینٹ ہاؤس پیٹ آف دی ییئر نامزد کیا گیا اور اس نے ویوڈ اینٹرٹینمنٹ کیلیے خصوصی معاہدے کے تحت کام کیا۔ میکسم رسالے کی 2010 کی 12 بہترین فحش اداکاراؤں میں سے ایک نامزد ہونے والی سنی لیونی نے آزاد فلموں اور ٹیوی پروگراموں میں بھی کام کیا۔ اس نے بعد میں بالیوڈ میں مہیش بھٹ کی 2012 کی کامیاب فلم جسم 2 سے آغاز کر کے شہرت حاصل کی۔
ابتدائی زندگی
لیونی کی پیدائش سارنیا، اونٹاریو میں پنجابی سکھ والدین کے ہاں ہوئی۔ اس کے باپ پیدائش تبت اور پرورش دہلی میں ہوئی۔ اس ماں (انتقال 2008 میں) کا تعلق سیرمور، ہماچل پردیش سے تھا۔
عملی زندگی
سنی لیونی نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز عریاں ماڈلنگ اور سافٹکور فحشنگاری سے کیا۔ 2007 کے موسم گرما میں سنی نےسرجری کے ذریعے اپنے پستانوں کو بڑا کروایا اور کیمرے کے سامنے مردوں کے ساتھ جماع پر رضا مندی ظاہر کی لیکن یہ شرط عائد کی کہ وہ صرف اپنے منگیتر میٹ ایرکسن کے ساتھ ہی یہ عریاں مناظر فلمبند کروایے گی۔ سنی نے میٹ کے ساتھ فرجی جماع کے کئی مناظر کیے۔ بالی ووڈ کی فلموں میں آمد سے کچھ عرصہ قبل سنی نے ایک دبری جماع کے منظر میں بھی کام کیا۔