انٹرنیٹ صارفین نے اسے دنیا کی پرکشش ترین لڑکی کا خطاب بھی دے ڈالا ہے۔
لاہور: تائیوان کی ایک نرس نے سوشل میڈیا پر ایسا تہلکہ برپا کر رکھا ہے کہ ہر شخص بیمار ہو کر اس سے علاج کروانے کا سوچنے لگے۔ رپورٹ کے مطابق 23سالہ ’’کیرینا لین ‘‘نامی یہ لڑکی تائیوان کے ایک ہسپتال میں کل وقتی نرس ہے لیکن فارغ وقت میں ماڈلنگ بھی کرتی ہے وہ اپنی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی رہتی ہے۔
اب صارفین نے اسے دنیا کی پرکشش ترین لڑکی کا خطاب بھی دے ڈالا ہے ۔رپورٹ کے مطابق کیرینا نے اب تک اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر صرف 65تصاویر پوسٹ کی ہیں جبکہ اسے 2لاکھ سے زائد لوگ فالو کر چکے ہیں ۔