counter easy hit

پاکستان میں بڑے فوٹوگرافی مقابلے ’’وکی پیڈیا لووز مونومنٹس ‘‘کا آغاز

Photo Graphy Competition Wiki Loves Monoment in Pakistan started2

Photo Graphy Competition Wiki Loves Monoment in Pakistan started2

کراچی (نمائندہ یس نیوز) دنیا کے سب سے بڑے فوٹوگرافی کے مقابلے ‘وکی لووز مونومنٹس’ کا یکم ستمبر 2016 سے پاکستان میں آغاز ہوگیا ہے۔

امریکا سے تعلق رکھنے والی وکی پیڈیا فاﺅنڈیشن کے سالانہ مقابلے کا مقصد دنیا کے ثقافتی مقامات کو دنیا کے سامنے لانا اور انہیں فروغ دینا ہے۔

اس مقابلے میں ہر شخص شریک ہوسکتا ہے اور اس کے ذریعے لوگوں کے اندر تاریخی اور ثقافتی طور پر اہم مقامات کی تصاویر لینے کے لیے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا جبکہ ان فوٹوز کو مفت لائسنس کے ساتھ لوگوں کو پہنچانا ہے، تاکہ کاپی رائٹس کی وجہ سے کوئی ان سے محروم نہ رہ سکے۔

مقابلے کے منتظمین یکم ستمبر سے 30 ستمبر تک لوگوں کی جانب سے تصاویر کو قبول کریں گے، جبکہ اکتوبر میں پاکستانی جیوری 10 بہترین تصاویر کو بین الاقوامی مقابلے کے لیے نامزد کرے گی۔

پہلا بین الاقوامی فاتح سفری اسکالر شپ (لگ بھگ ڈھائی ہزار ڈالرز تک کی) جیت سکے گا تاکہ انٹرنیشنل وکی پیڈیا کانفرنس ‘ وکی مینیا’ میں شرکت کرسکے جو اگست 2017 میں کینیڈا میں ہوگی۔

بین الاقوامی سطح پر چار رنر اپ افراد کے لیے ایک، ایک ہزار ڈالرز کے نقد انعامات رکھے گئے ہیں۔

وکی پیڈیا پاکستان اس حوالے سے ” پاکستانی ثقافتی مقامات کی حیرت انگیز اور متاثر کن تصاویر” کی خواہشمند ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق ” پاکستان میں سینکڑوں تاریخی اور ثقافتی یادگاریں اور مقامات ہیں، جن کے ہمیشہ کے لیے ختم ہونے کا خطرہ ہے، مگر اس کے باوجود بیشتر جگہوں کی مفت لائسنس والی تصاویر انٹرنیٹ پر دستیاب نہیں۔ یہ اہم مقامات اکثر وقت گزرنے کے ساتھ حادثات، دانستہ یا قدرتی آفات کے نتیجے میں تباہ یا متاثر ہوتے ہیں، جس سے دنیا بھر کے لوگوں کے لیے ان تک رسائی اور ان کے بارے میں جاننے کا موقع خطرہ میں پڑجاتا ہے”۔

بیان کے مطابق اگرچہ کچھ نمایاں تاریخی مقامات کو قومی اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے تحفظ فراہم کیا گیا ہے مگر اکثریت اس سے محروم ہیں۔

وکی پیڈیا ان یادگاروں کو ڈیجیٹل ہوم فراہم کرے گی، اس مقابلے کا ایک مقصد بھی یہی ہے کہ موجودہ تاریخی یادگاروں کے تحفظ میں مدد دی جائے گی ، جبکہ ختم ہوجانے والاے مقامات کے بارے میں درست اور قابل اعتماد معلومات ہر ایک کو مفت فراہم کی جائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website