اسلام آباد( یس اردو نیوز)اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہ ہونے کے باوجود فلسطینیوں کے خلاف بننے والی فلم میں پی آئی اے نے اپنا طیارہ فراہم کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق1976 میں ایئر فرانس کا ایک طیارہ اسرائیل سے فرانس جاتے ہوئے ہائی جیک کرلیا گیا تھا جس کا الزام فلسطینی مجاہدین پر لگایا گیا تھا بعد ازاں یہ طیارہ اسرائیلی کمانڈوز نے یوگنڈا کے ائیرپورٹ پر بازیاب کرایا تھا۔ اسرائیل اب اس ہائی جیکنگ کے واقعے پر فلم بنانے جا رہا ہے جس میں پی آئی اے نے اپنا طیارہ فراہم کردیا ہے جبکہ پی آئی اے حکام نے طیارے کے فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے کیلئے مالٹا پہنچنے کی تصدیق بھی کردی ہے۔