counter easy hit

پی آئی اے نے عمرہ پالیسی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان سے جدہ اور مدینہ منورہ جانے والی پروازوں کے لئے عمرہ پالیسی کا اعلان کر دیا گیا جو کہ 31 دسمبر 2020 تک لاگو رہے گی۔ قومی ائرلائن کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کراچی سے اکانومی کلاس کا ریٹرن کرایہ بشمول ٹیکسس 91000 روپے ہوگا۔ پاکستان کے دیگر شہروں سے اکانومی کلاس کا کرایہ بشمول ٹیکسس 96000 روپے ہوگا۔ جدہ اور مدینہ منورہ سامان کی زیادہ سے زیادہ حد 36 کلوگرام ہو گی۔ ایگزیکٹو اکانومی کے لئے بیگیج الاؤنس دو بیگ 40 کلوگرام مقرر کیا گیا ہے جبکہ شیرخوار کی مد میں 10 کلوگرام بیگیج الاؤنس کی اجازت ہوگی۔ مسافروں کو 5 لیٹر زم زم سامان کے ساتھ اضافی لانے کی اجازت بھی ہوگی۔ پی آئی اے نے گروپ بکنگ بھی شروع کر دی ہے جس کے تحت کم از کم 10 مسافروں کا گروپ ہونا لازمی ہوگا۔ تمام مسافروں کو سفر سے کم از کم 7 دن قبل ایک مفت چینج آف بکنگ کی اجازت بھی ہوگی۔ عمرہ کے ٹکٹ پی آئی اے نیٹ ورک پر فروخت کے لئے دستیاب ہیں

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website