پی آئی اے انتظامیہ نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ہدایات پر حج کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
لاہور: (یس اُردو) ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن بغیر نفع و نقصان کے حج آپریشن کے لئے پروازیں چلاتی ہے اور رواں سال عازمین حج کے لئے 4 ہزار روپے تک کرایوں میں کمی کر دی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ لاہور، اسلام آباد، پشاور اور سیالکوٹ سے کرایہ 95 ہزار جبکہ کراچی، کوئٹہ اور سکھر سے کرایہ 86 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔