اسلام آباد(ایس ایم حسنین) قومی ائرلائن کے مزید 26 ملازمین سنگین الزامات ثابت ہونے پر ملازمت سے فارغ کردیئے گئے۔ قومی ائرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیرقانونی چھٹیوں پر 8 جعلی ڈگری پر 4 مسافروں سے پیسے لینے پر 4 برطرف کئے ہیں جبکہ فراڈ کرنے پر 3, سرکاری معلومات افشا کرنے پر 2 اور غیرقانونی کام کرنے والے ایک ملازم کو بھی برطرف کیا گیا ہے۔ تاہم پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے اچھی کارکردگی پر 12 ملازمین کو شاباشی اور انعام سے بھی نوازا گیا ہے تفصیلات کے مطابق رشوت لینے کے الزام میں پی آئی اے کے 26 ملازمین کو برطرف کردیا گیا ہے تاہم پی آئی اے انتظامیہ نے تحقیقات کے بعد کارروائی کر کے ان ملازمین کو برطرف کیا ہے۔