counter easy hit

پاکستان سے دبئی، شارجہ، ابو ظہبی اور العین کےلئے پروازیں روانہ ، فضائی آپریشن بحال

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے لئے پی آئی اے کے فضائی آپریشن کی بحالی کے بعد پاکستان سے دبئی، شارجہ، ابو ظہبی اور العین کےلئے پروازیں روانہ ہورہی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کی طرف سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق دبئی حکام کی ہدایات کے تحت تمام مسافروں کو پرواز کی روانگی کے 96 گھنٹوں کے اندر مختص کردہ لیبارٹری سے کورونا ٹیسٹ کرانا لازم ہوگا اور منفی رپورٹ بورڈنگ کے وقت پیش کرنا ہوگی ۔ ترجمان نے کہا کہ مسافروں کو دبئی اتھارٹی کی جانب سے سفر کے لئے کلیئرنس سرٹیفیکٹ کا حصول بھی لازم ہے۔ متحدہ عرب امارات کے لئے سفر کے خواہشمند آن لائن اپلائی کرنے کے لئے مطلوبہ اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات پہنچنے سے پہلے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم بھی پر کرنا لازم ہے۔ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا ہے جو پی آئی اے کے دفاتر کے علاوہ ویب سائٹ اور ایجنٹس سے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website