پیرس (صاحبزادہ عتیق سے) پی آئی اے کی طرف سے 14 اگست کو جشن یوم آزادی پیرس کے چارلس ڈیگال ائر پورٹ پر منایا جائے گا۔ اور یوم آزادی کے حوالے سے کیک کاٹا جائیگا ۔ ان خیالات کا اظہار پی آئی اے فرانس کے اسٹیشن مینیجر فرانس مطیع اللہ خان نے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے جنرل مینیجر پسنجر عامر بشیر کی ہدایت ہر کنٹری مینیجر فرانس سید عمران ہاشم کے ساتھ ملکر 14 اگست کو پاکستان جانے والے مسافروں کے ساتھ پیرس ائر پورٹ پر یوم آزادی کی خوشیاں منائیں جائیں گی۔
پی آئی اے کے کاؤنٹر کو پاکستان کے سبز ہلالی جھنڈے اور سبز جھنڈیوں سے سجایا جائے گا جی ایس اے پیرس ممتاز بزنس مین ملک وقار احمد کی طرف سے مسافروں میں مٹھائیاں بانٹی جائیں گی اور یوم آزادی کے حوالے سے کیک کاٹا جائے گا جو مسافروں اور عملے کو کھلایا جائے گا۔
مطیع اللہ خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ہمیشہ اپنے مسافروں کو بہتر سروس سہولتیں مہیا کرنے کیلئے اقدامات کرتی ہے۔ اور جشن یوم آزادی کے اس موقع پر بھی پی آئی اے اپنے مسافروں کے ساتھ ملکر اس خوشی کو قومی جوش و جذبے سے منائے گی۔