counter easy hit

پی آئی اے ،انڈین ائر سمیت کئی فضائی کمپنیاں نادہند ہیں،سی اے اے

PIA, Indian Airlines

PIA, Indian Airlines

اسلام آباد ……سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کو بتایا کہ امریکی فضائیہ ، انڈین ائیر لائن سمیت پی آئی اے کے ذمے اربوں روپے واجب الادا ہیں ۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس سید خورشید شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا،کمیٹی نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 64 ارب روپے سے زائد کے آڈٹ اعتراضات اور کسی کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر شدید تحفظات کااظہار کیا ۔سی اے اے کو وضاحت کے لیے ایک روز کی مہلت دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر ایسانہ کیا تو معاملہ نیب کو بھجوا دیا جائے گا ، پی اے سی کو بتایا گیا کہ نیو بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹھیکیدار کو 4 ارب روپے سے زائد غیر قانونی ادائیگیاں کی گئی ہیں جبکہ ٹھیکیدار مزید12ارب روپے مانگ رہا ہے۔
پی آئی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ قومی ایئر لائن 16 سال سے خسارے میں ہے اور اس وقت 320 ارب روپے کی مقروض ہے، ایئر پورٹ ٹیکس کی مد میں پی آئی اے سمیت مختلف ایئرلائنز سول ایوی ایشن اتھارٹی کی مقروض ہیں،ان میں انڈین ایئر لائن، رشین ایئر لائن بھی شامل ہیں، امریکی فضائیہ بھی 80کروڑ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے۔