counter easy hit

پی آئی اے نے دوران پرواز مسافروں کی تفریح کا نیا نظام متعارف کرادیا

 کراچی: پی آئی اے نے دوران پروازتفریح اورسہولیات کا نیا نظام متعارف کروادیا جس کے تحت ڈومیسٹیک پروازوں میں مفت انٹرنیٹ سہولت بھی متعارف کروادی گئی ہے۔

PIA introduces intranet facility on domestic fligths

PIA introduces intranet facility on domestic fligths

یس نیوزکے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائینزکی باکمال انتظامیہ کو اپنے مسافروں کا خیال آنا شروع ہوگیا ہے اوروہ مسافروں کولاجواب سروس کی فراہمی میں دلچسپی لینے لگی ہے، اس کی ایک مثال اندرون ملک پروازوں میں مسافروں کی تفریح اورسہولیات کا نیا نظام متعارف کرانا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرائم ڈومیسٹک پروازوں پر آج سے انٹرنیٹ سہولت بھی متعارف کرا دی گئی ہے جس کے بعد نئے سسٹم کے ذریعے مسافر اپنے لیپ ٹاپ، سیل فون اورٹیبلٹ سے منسلک ہوسکتے ہیں۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ابتدائی طورپرسہولت کراچی ،اسلام آباد اوربراستہ لاہورکی پروازوں پرشروع کی جارہی ہے جب کہ پہلے مرحلے میں 30 گھنٹے دورانیے کا تفریحی مواد شامل کیا گیا ہے جس میں تلاوت کلام پاک، نعت رسول مقبول ﷺ، بچوں کی فلمیں اورپاکستانی ٹی وی ڈراموں کا مواد شامل ہے۔ جب کہ دوسرے مرحلے میں انگریزی فلمیں، بچوں کیلئےگیمزاور نقشہ جات شامل ہوں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website