ٹورنٹو میں پی آئی اے کےطیارےکا ایک پَرٹیکسی کےدوران ایئرفرانس کے کھڑے طیارےسےٹکرا گیا،حادثےمیں دونوں طیاروں کو نقصان پہنچا، تاہم مسافر محفوظ رہے۔
PIA plane clips wings with Air France jet at Toronto airport
پی آئی اے انتظامیہ کاکہنا ہے کہ طیارے کو حادثہ مارشلر کی غلطی کےباعث پیش آیا۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق پی آئی اےکاطیارہ پی کے789ٹورنٹو پہنچا تھا، اس طیارےکوپی کے790بن کرواپس لاہور آنا تھاتاہم ٹیکسی کے دوران طیارےکاایک پَر ایئرفرانس کے طیارےسےٹکرا گیاجس کے باعث دونوں طیاروں کو نقصان پہنچا،تاہم تمام مسافرمحفوظ رہے۔مسافروں کو ہوٹل منتقل کرکےطیارےکی مرمت کا کام جاری ہے،ترجمان نےمزیدبتایا کہ حادثہ ایئرپورٹ پر مارشلرکی غلطی کےباعث پیش آیا۔