پی آئی اے نجکاری بل پر بلایا جانے والا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج اسپیکر ایازصادق کی زیرصدارت ہو گا۔
اسلام آباد: (یس اُردو) اسپیکرایازصادق کی زیرصدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج صبح گیارہ بجے شروع ہو گا۔ اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری سمیت دیگر حکومتی بلوں کی منظوری کا امکان ہے۔ اس سے قبل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پی آئی اے کا بل منظور نہیں کرایا جا سکا تھا۔ بل کی منظوری سے متعلق حکومتی اور اپوزیشن ارکان پر مشتمل قائم کمیٹی کی رپورٹ آج ہونے والے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔