counter easy hit

پی آئی اے، نجکاری کے خلاف ملازمین کی ہڑتال، تمام دفاتر بند رہیں گے

PIA, protesting against privatization,

PIA, protesting against privatization,

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ صدارتی آرڈیننس اور پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو احتجاج میں مزید شدت لائی جائے گی
کراچی (یس اُردو) پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ملازمین آج دو گھنٹے کی علامتی ہڑتال کر دی ، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تحت پی آئی اے ہیڈ آفس پراحتجاج کیا جا رہا ہے۔قومی ائیر لائن پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ملازمین کی مختلف تنظیموں پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے دو گھنٹے کی علامتی ہڑتال کر دی گئی جس کے باعث پی آئی اے کے تمام دفاتر صبح 9 سے 11 بجےدن تک بند رہیں گے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تحت پی آئی اے ہیڈ آفس پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ صدارتی آرڈیننس اور پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو احتجاج میں مزید شدت لائی جائے گی ۔