پاکستان تحریک انصاف نے پی آئی اے کی نجکاری کی بھرپور مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے ملاقات بھی کرے گی۔
اسلام آباد: (یس اُردو) شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف پی آئی اے کی نجکاری کی بھرپور مخالفت کرے گی، اجلاس میں پارٹی ارکان کا کہنا تھا کہ ملازمین کے تحفظات دور کئے بغیر پی آئی اے کی نجکاری منظور نہیں۔ پی آئی اے کی ناکامی کی وجہ اضافی ملازمین نہیں۔ نااہل اور کرپٹ افسران کی تعیناتی پی آئی اے کی ناکامی کی وجہ ہے۔ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شہر یار آفریدی جوائںٹ ایکشن کمیٹی سے رابطہ کریں گے۔