پی آئی اے کے جہازوں سے منشیات کی برآمدگی کےواقعات سامنے آنے کے بعد عملے کی تلاشی سخت کر دی گئی ہے۔ جہازوں کے مختلف حصوں پر بھی سیکورٹی سیل چسپاں کی گئی ہے۔
PIA security seals affixed to various parts of the airoplane
پی آئی اے ذرائع کے مطابق منشیات کی برآمدگی کے بعد پی آئی اے نے عملے کی تلاشی کا عمل سخت کرتے ہوئے جہاز میں داخل ہونے والے ہر اہل کار کی سخت تلاشی لینے کے ا قدام کا آغاز کیا ہے۔ جہازوں میں واش روم کے کموڈ سمیت آسانی سے کھل جانے والے حصوں پر سیل کے اسٹیکر لگا دیئے گئےہیں ، اسٹیکر پھٹنے کی صورت میں عملہ سیکورٹی اسٹاف کو آگاہ کرے گا۔