کراچی……ملازمین کی ہڑتال کے باعث پی آئی اے کو 4ارب 31کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے، ملازمین کا احتجاج ختم ہونے کے بعد پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا پہلا اجلاس کراچی ہیڈ آفس میں ہوا۔
اجلاس کی صدارت قائم مقام چیئرمین اور سیکریٹری ایوی ایشن عرفان الٰہی نے کی، اجلاس کو بتایا گیا کہ 26 جنوری سے 9فروری تک بکنگ آفسز بند ہونے، پروازوں کی منسوخی اور مسافروں کو ہوٹل میں رہائش فراہم کرنے سے ایئرلائن کو 2ارب 83 کروڑ روپے، ٹکٹس کی واپسی کی مد میں ایک ارب 23کروڑ اور دیگر وجوہات کی بنا پر25 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔مجموعی نقصان 4 ارب 31 کروڑ 20 لاکھ روپے ہوا ہے۔بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایئرلائن انتظامیہ کو نقصان کے ذمہ داروں کا تعین کرنے اورمالی نقصان کی وصولی کی ہدایت کی ہے۔