اسلام آباد ……اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت زبردستی پی آئی اے کی نجکاری کرے گی تو مقابلہ کریں گے، سینیٹ سے نجکاری بل پہلے بھی مسترد کیا اب بھی کریں گے۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری میں حکومت کی بدنیتی سامنے آرہی ہے ہم سے میاں نواز شریف نے پی آئی اے کی نجکاری نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا،لیکن اس کے باوحود اپوزیشن کے بغیر قانون سازی کی گئی،حکومت طاقت کے ذریعے اگر نجکاری کرے گی تو ہم مقابلہ کریں گے۔خورشید شاہ نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت تیل کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام کو نہیں دے رہی، آج تیل اپنی کم ترین قیمت پر ہے لیکن عوام مہنگائی کے ہاتھوں مارے جا رہے ہیں۔