پی آئی اے کو کارپوریشن بنانے کے فیصلے کے خلاف ملازمین سراپا احتجاج بن گئے۔ کراچی میں ہڑتال کے باعث چیک ان کاؤنٹر بند رہا پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں۔ فیصل آباد، ملتان اور پشاور میں بھی مظاہرے کئے گئے۔
لاہور: (ویب ڈیسک،یس اُردو) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کو کارپوریشن میں تبدیل کرنے کے فیصلے پر کراچی میں ملازمین نے ایئر لائنز ہیڈ آفس میں احتجاج کیا نعرے بازی بھی کی گئی۔ ملازمین کے کام چھوڑنے کے باعث چیک ان کاؤنٹر بھی بند رہا۔ مسافروں کو بورڈنگ کارڈ بھی جاری نہ ہو سکے کئی پروازیں بھی لیٹ ہو گئیں۔ فیصل آباد میں بھی پی آئی اے ملازمین نے مظاہرہ کیا تمام شعبوں میں کام بند کرنے کی دھمکی بھی دے دی۔ مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے فیصلے پر تنقید بھی کی۔ ملتان میں بھی ملازمین نے دو گھنٹے کی ہڑتال کی۔ ابدالی روڈ پر مظاہرہ بھی کیا گیا۔ ملازمین کے احتجاج کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر بھی پی آئی اے ملازمین کی سات مختلف تنظیموں نے علامتی ہڑتال کی اور بازؤوں پر سیاہ پٹیاں باندھے ملازمین نے مظاہرہ بھی کیا