اسلام آباد(یس اردو نیوز)امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے پی آئی اے کی خصوصی پرواز نیو جرسی کے نیوارک ائرپورٹ سے جمعرات کو اڑان بھرے گی۔ تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے پاکستان کی طرف سے چلائی جانے والی یہ چوتھی پرواز ہو گی۔واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے اور اس کے چاروں قونصل خانوں میں رجسٹریشن کرانے والے باشندوں کو اس پرواز میں واپس بھیجا جائے گا۔پاکستان واپسی کی خواہاں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر سفارتخانے اور قونصل خانوں سے رابطہ کریں۔